مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی آج ۳ مارچ جمعے کے روز ایجنسی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تہران کے مہرآباد ایئر پورٹ پہنچے۔ عالمی جوہری نگراں ادارے کے سربراہ گروسی کا سرکاری طور پر ایرانی جوہری توانائی کی تنظیم کے ترجمان بہروز کمال وندی نے استقبال کیا۔
گروسی تہران کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران اعلیٰ ایرانی حکام سے ملاقات کریں گے اور ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
خیال رہے کہ اس ماہ کے شروع میں ایران میں بین الاقوامی جوہری نگرانی کرنے والوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انھوں نے 84 فیصد خالص یورینیم کو افزودہ پایا۔
ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے بدھ کو کہا تھا کہ ایٹمی معاملے پر ایران اور ایجنسی کے درمیان سبھی اختلافی موضوعات حل کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینٹری فیوج مشینوں یا کچھ ذرّات کے بارے میں جو شبہات یا معاملات اٹھائے گئے تھے وہ حل ہوگئے اور دونوں طرف کے ماہرین کے جائزوں کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں میں کسی بھی طرح کا کوئی انحراف نہیں ہے -
آپ کا تبصرہ